ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات کا جہلم میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف آپریشن، دو کلینکس سیل

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات کا جہلم میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف آپریشن دو کلینک سیل کر دیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے ڈی ڈی ایچ او مسود احمد اور ٹیم نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف اچانک کاروائی کی اور جنازہ گاہ چوک جہلم میں قائم کلینکس پر چھاپہ مارکر سیل کر دیا گیا اس کاروائی کے دوران اُنھوں نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ عطائی ڈاکٹرز عوام کے لئے وبال جان بن کر رہ گئے ہیں اور ان کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایات پر جہلم کی چاروں تحصیلوں میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے میڈیا کی نشاندہی اور دیگر زرایعے پر کارروایاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں