فیس بک کی دوستی محبت میں بدل گئی،

یونانی حسینہ نے جہلم کے چوہدری اعجاز سے شادی کرلی یونانی دلہن کی مہندی کی رسم بھی ادا کی گئی، دلہے کے دوستوں نے ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے بھی ڈالے

جمعہ 26 اپریل 2019 12:09

فیس بک کی دوستی محبت میں بدل گئی،
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) فیس بک کی دوستی محبت میں بدل گئی، یونانی حسینہ نے جہلم کے چوہدری اعجاز سے چادی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ شمالی محلہ کے رہائشی نوجوان چوہدری اعجاز گجر کی 8 سال قبل یونانی لڑکی سے فیس بک پر دوستی ہوئی، دوستی محبت میں بدلی تو یونانی حسینہ جہلم پہنچی، اسلام قبول کیا اور چوہدری اعجاز سے رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئی۔شادی کی تقریب مقامی میرج ہال میں ہوئی، جس میں دولہے کے والدین، بہن بھائیوں سمیت عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔یونانی دلہن کی مہندی کی رسم بھی ادا کی گئی، دلہے کے دوستوں نے ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے بھی ڈالے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں