جہلم، رمضان المبار ک کے مقدس مہینے میں بھی سٹریٹ لائٹس خراب ، شہر کی سڑکوں پر گھپ اندھیرا

اتوار 26 مئی 2019 18:35

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) رمضان المبار ک کے مقدس مہینے میں بھی سٹریٹ لائٹس خراب ، شہر کی سڑکوں پر گھپ اندھیرا، میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ نے چپ سادھ لی ، چوری چکاری کی وارداتوں کا خدشہ ۔ شہری میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کے خلاف سرا پا احتجاج ، کمشنر راولپنڈی ڈپٹی کمشنر جہلم سے سڑکوں پر نصب سٹریٹس لائٹس چالو کرانے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق جہلم اندرن شہرکے گلی محلوں سمیت سڑکوں پرنصب سٹریٹ لائٹس جو کافی عرصہ سے خراب پڑی ہیں مرمت نہ ہونے کیوجہ سے شہر کی سڑکوں پر گھپ اندھیرا چھا جاتا ہے ، میونسپل ایڈمنسٹریشن جہلم کی انتظامیہ ہر سال بجٹ کے موقع پر سٹریٹ لائٹس کی تبدیلی و درستگی کا بجٹ منظور کرتی ہے جو لاکھوں روپے بتایا جاتا ہے ، لیکن بجٹ منظور ہونے کے باوجود اس گھمبیر مسئلہ کی طرف بالکل توجہ نہیں دی جا رہی جس کی وجہ سے رات کے وقت راہگیروں ، سائیکل سواروں ، موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصاً رمضان المبار ک کے آخری عشرے میں خواتین کی بڑی تعداد بچوں سمیت گلی محلوں سے عید کی خریداری کے لئے شہر کا رخ کرتی ہیں اور واپسی پر گھپ اندھیرے کے باعث خواتین بچوں سمیت گھر تک پہنچنا انتہائی دشوار ہو جاتا ہے ،عشاء اور فجر کی نمازوں کی ادائیگی کے وقت معمر بزرگ شہری مسجدوں میں جاتے وقت گلی محلوںمیں اندھیرا ہونے کی وجہ سے گلیوں میں موجود نالوں اور گڑھوں میں گرکر ذخمی ہوجا تے ہیں۔

علاوہ ازیں سٹریٹ لائٹس ناکارہ ہونے کے سبب چوری کی وارداتوں کا بھی خدشہ بڑ ھ رہاہے ۔ میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹرنے بھی سٹریٹ لائٹس کی درستگی کے حوالے سے مکمل لاتعلقی اختیار کر رکھی ہے ۔ جس کیوجہ سے شہریوں کی مشکلات میں غیر معمولی اضافہ ہو چکاہے ۔ شہریوں نے کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر سمیت جی ٹی روڈ پر لاکھوں روپے مالیت کی نصب سٹریٹ لائٹس کو چالو کرانے کے احکامات جاری کئے جائیںاور میو نسپل کمیٹی کی انتظامیہ کی توجہ اس گھمبیر مسئلے کی طرف مبذول کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں