ڈپٹی کمشنر جہلم کا یوم شہادت حضرت علی کے سلسلہ میں نکا لے جانے والے جلوس سے قبل روٹس کا معائنہ

اتوار 26 مئی 2019 18:35

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلہ میں جہلم شہر میں نکا لے جانے والے جلوس سے قبل روٹس کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے میونسپل کمیٹی کے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ جلوس کے راستوں پر صفائء ستھرائی کرنے کے ساتھ ساتھ پانی کا چھڑکائو کیا جائے اور انہیں سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلہ میں نکا لے جانے والے جلوس کے سلسلہ میں انتظامی افسران باہمی ربط و اربطے کے زریعے مل کر اقدامات کریں اور تاکہ کوئی ناگہانی واقعہ رونما نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں