پلانٹ فار پاکستان ڈے، ضلع جہلم میں ایک دن ہزاروں نئے پودے لگائے گئے

اتوار 18 اگست 2019 18:10

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پلانٹ فار پاکستان ڈے منانے کے لئے ضلع جہلم میں ایک ہی روز میں ہزاروں نئے پودے لگائے گئے جبکہ ایک ہزار سے زائد پودے شہریوں میں مفت تقسیم کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ جہلم اور محکمہ جنگلات نے سسپلانٹ فار پاکستانژژ10بلیئن ٹری سونامی پروگرام 2019 کے تحت صبح 9 بجے اکرم شہید پارک میں 1000 پودے شہریوں میں مفت تقسیم کیے جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے شہریوں کو پودے لگانے اور انکے دیکھ بھال کرنے کے بارے آگاہی فراہم کی۔

بعد ازاں صبح 10 بجے روہتاس ریزورٹ میں 1700 نئے پودے لگا کر مہم کو آگے بڑھایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ، ممبر صوبائی اسمبلی/ پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال، ممبر صوبائی اسمبلی صبرینہ جاوید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد، اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف، ایس ڈی ایف او جہلم سدھیر مغل،ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، چیئرمین البراق ویلفیئر سوسائٹی راجہ عمران صدیق، صدر انجمن تاجران چوہدری عارف محمود اور مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات نے روہتاس ریزورٹ کے موقع پر 1700 سے زائد نئے پودے لگائے ۔

اس موقع پر شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے مہمانان خصوصی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شجر کاری کے ذریعے اپنے ماحول کو محفوظ بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ، ضلع جہلم میں جاری اس مہم کے تحت 15 ستمبر تک ہزاروں نئے درخت لگائیجا رہے ہیں، دیگر ملکوں کی طرح ملک پاکستان میں بھی شجر کاری کے ذریعے ضلع جہلم کے ماحول کو شفاف بنانا ہوگا، یہ پودے زندگی کے ضامن ہیں اور یہی پودے اکسیجن فراہم کرتے ہیں،جو انسان کی زندگی کے لئے انتہائی اہم ہے ۔

شہر شہر گاوں گاوں پودے لگا کر پلانٹ فار پاکستان مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچانا مقصدہے ۔ پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت گزشتہ روزفاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم اکمل خان نے سیشن کورٹ جہلم کے سبزازار میں بھی پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا گیا، جبکہ اس مہم کے تحت اسسٹنٹ کمشنر جہلم محمد فیضان احمد نے اپنے دفتر میں پودا لگایا۔اس طرح تحصیل سوہاوہ میں بھی سسپلانٹ فار پاکستانژژ10بلیئن ٹری سونامی پروگرام کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظفر محمود گوندل نے شہریوں میں مفت پودے تقسیم کیے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ اسی مہم کے تحت جی ٹی روڈ کے علاوہ بجولا جنگل میں 5 ایکڑ اراضی پر 3000 نئے پودے لگائے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا مزید کہنا تھا کہ اس مہم کو جاری رکھا جائے گا اور اس میں تمام محکمے مل کر کام کریں گے پودے لگانے ، انکی دیکھ بھال کرنے کے لئے پلان تشکیل دیا جا چکا ہے جہلم کو سرسبز و ساتھ ستھرا بنانے کے لئے عملی اقدامات جاری رہیں گے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں