جہلم میں پلاسٹک شاپرز کے استعمال کو مکمل طور پر ختم کرنے کی حکمت عملی بنائی جا چکی ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:50

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ضلع جہلم میں پولی تھین بیگ یعنی پلاسٹک شاپرز کے استعمال کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے حکمت عملی بنائی جا چکی ہے ، پلاسٹک شاپرز کے استعمال کے مضر اثرات کے پیش نظر اب اس پر پابندی لگانے کے لئے ضلعی انتظامیہ جہلم اور محکمہ ماحولیات جہلم کی جانب سے ضلع بھر کے دوکانداروں اور فیکٹری مالکان کو 15 اکتوبر 2019 کی ڈیڈ لائن دی جا چکی ہے ، 15 اکتوبر کے بعد ضلع بھر میں پلاسٹک شاپرز کے استعمال نہیں کیے جا سکیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ پولی تھین بیگز کی تیاری اور استعمال کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور سخت احکامات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے پورے ضلع میں کہیں بھی ماحول دشمن شاپرز تیار کرنے والی فیکٹریوں اور اسکی خرید و فروخت کرنے والے ہول سیل ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

15 اکتوبر کے بعد ڈپٹی کمشنر جہلم نے اس سلسلے میں جہلم کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے ماتحت عملے کے ہمراہ بازاروں اور کارخانوں پر چھاپے مارنے اور برآمد ہوئے پولی تھین بیگز کو فوری تحویل میں لے کر ضائع کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ انسانی صحت کو برقراررکھنے کیلئے اسی طرح کے اقدامات نہایت ضروری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے دوکاندار ماحول دوست شاپنگ بیک بائیوڈی گریڈی ایبل بیگ استمال کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو یہ بھی ہدایت کی جاتی تھی کہ وہ گھر میں کپڑے سے تھیلیاں بناکر اس میں اشیائے ضروریہ بازاروں سے خرید کر گھر لے جانے کی عادت اپنائیں کیونکہ اس سے کھانے پینے کی چیزوں پر مضر اثرات پڑنے کے خدشات نہیں ہوتے جبکہ اس کے مقابلے میں پلاسٹک کے شاپر ز سے کئی طرح رکھنے سے ان پلاسٹک کے پولی تھین بیگ کی تیار ی میں استعما ل ہونے والا کیمکل ان کھانے پینے کی اشیاء میں شامل ہوکر انسانی صحت کے لئے کئی طرح کے مسائل کا باعث بنتا ہے جس میں کنیسر کا موذی مرض بھی شامل ہے ۔

اجلاس کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اظہار الحق، نمائندہ پاپولیشن، سوشل ویلفیئر، انفارمیشن، ایجوکیشن اور دیگر محکموں کے افسران کے ہمراہ شاپنگ بیگ بنانے والی فکتوریوں کے مالکان اور ہول سیل دوکانداروں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں