مثبت صحافت خدمت خلق کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود

اتوار 13 اکتوبر 2019 18:20

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) مثبت صحافت خدمت خلق کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ اگر ہم مثبت صحافت کو اپنا شعار بنالیں تو اس سے دنیا و آخرت بھی سنواری جاسکتی ہے ۔صحافیوں کی پہچان مثبت صحافت ہی ہونی چاہئے اس سے صحافیوں کو معاشرے میں عزت وقار کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہارصدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود ،جنرل سیکرٹری محمد شہباز بٹ نے جہلم پریس کلب کے ممبران سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ صحافت معاشرے کا اہم ستون اور صحافی معاشرے کی بہتر تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ سرکاری اداروں میں بے ضابطگیاں اور کرپشن نے مستقل بنیادوں پر پنجے گاڑے ہوئے ہیں جس کو صحافی قلم کی طاقت کے ذریعے ان برائیوں کے خلاف جہاد کر کے ختم کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مثبت صحافت کے ذریعے مظلوموں کی آواز جہلم کے صحافیوں کا طرہ امتیاز ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں بخوبی علم ہے کہ صحافیوں کو صحافتی امور کی انجام دہی کے دوران لا تعداد مسائل کا سامناکرنا پڑتا ہے اور حکومتی سطح پر بھی صحافیوں کو دی جانیوالی سہولیات کا شدید فقدان ہے،اس کیلئے صحافی برادری کو متحدہو کر اپنے حقوق اور مسائل کے حل کی جنگ لڑنا ہوگی ۔

افسوس کہ صحافی متحد ہونے کی بجائے مختلف گروپوں میں تقسیم ہو کر اپنی طاقت کوختم کر رہے ہیں ۔تمام صحافی بھائیوں کو اپنے مسائل کے حل اور حقوق کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں