-ابھی ہم سے آزادی مارچ کیلئے رابطہ نہیں کیاگیا، وزیراطلاعات آزاد کشمیر مشتاق منہاس

ٌزلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے سروے جاری ہے ،جونہی سروے مکمل ہوا حکومت کو ارسال کردیا جائیگا

پیر 14 اکتوبر 2019 19:07

۴ جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے کہا ہے کہ ابھی ہمیں مسلم لیگ ن کے قائدین کی طرف سے جے یو آئی کے آزادی مارچ کیلئے رابطہ نہیں کیاگیا اگر قائدین مسلم لیگ ن نے حکم دیا تو ہم آزادی مارچ میں شرکت کیلئے جامع حکمت عملی بنائیں گے اور عمل کریں گے ضمنی انتخابات کے بارے میں انہوں نے کہاکہ الیکشن کا شیڈول جاری کردیاگیا ہے اور ہمیں اس حلقہ سے 19 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جس پر پارلیمانی بورڈ میں جائزہ لے کر ٹکٹ جاری کیا جائیگا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن نہ ہونے کے بارے میں جو باتیں ہورہی ہیں کیونکہ الیکشن کمیشن مکمل نہ ہے جبکہ اگر یہ مکمل ہو جاتا ہے تو الیکشن ضرور ہونگے اس ضمن میں الیکشن کمیشن مکمل کرنے کیلئے حکومت کی جو ذمہ داری ہے اسے پورا کرے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت اور وزارت امور کشمیر کے علاوہ ڈیسٹالٹر مینجمنٹ کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب بھی زلزلہ زدگان کی ممکنہ خوراک اور صحت کے شعبہ ان کی بھرپور مدد کررہے ہیں جبکہ ہمارا کام زلزلہ متاثرین کی بحالی ہے جس کا سروے تین روز میں مکمل ہو جائیگا ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ تقریبا 7000مکانوں کا سروے ہو چکا ہے جس میں سے تقریباً آٹھ سو گھر مکمل تباہ ہو چکے ہیں اور6500گھروں کا تعمیراتی نقصان ہوا ہے جب یہ سروے مکمل ہوگا تو اس کی مکمل تفصیل بنا کر حکومت کو دی جائے گی پھر ہماری حکومت وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی نگرانی میں متاثرین زلزلہ کی بحالی کا کام شروع کرے گی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں