تمام پرائیویٹ سکولوں میں ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی جہلم کی تشکیل شدہ ٹیمیں دورے کر رہی ہیں،سی ای او ایجوکیشن

اتوار 20 اکتوبر 2019 16:30

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال شاہ نے بتایا ہے کہ ایسے تمام والدین جن کے بچے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن کی ماہانہ کلاس فیس 4000 روپے یا اس سے زائد ہے ان تمام پرائیویٹ سکولوں میں ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی جہلم تشکیل شدہ ٹیمیں دورے کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس تمام اداروں سے جنوری 2017 کے کلاس وائز فیس رسیدیں اور 2019 کے موجودہ فیس کی رسیدوں کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے تا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ان تعلیمی اداروں کی فیسیں طے کی جا سکیں۔تمام والدین سے گزارش ہے کہ اس سسلہ میں اپنا کوئی اعتراض، معلومات، فیس رسیدیں مہیا کرنا چاہیں تو سی ای او ایجوکیشن دفتر جہلم سے رجوع کریں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں