جہلم شہر کے مرکزی قبرستان میں صفائی اور روشنی کا انتظام کرنے کا مطالبہ

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:55

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) جہلم شہر کے مرکزی قبرستان میں صفائی اور روشنی کا انتظام نہ ہونے کے باعث اکثر و بیشتر رات کے وقت تدفین کے لیے آنے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے علاوہ ازیں قبرستان کی چاردیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث آوارہ اور ناپاک جانور قبرستان میں گھس جانے سے قبروں کی بے حرمتی بھی ہوتی ہے مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ شہر کا واحدقبرستان جہاں سینکڑوں ، ہزاروںافراد مدفن ہیں جس کی چار دیواری مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کیوجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور روشنی کا کوئی انتظام نہیںاور نہ ہی پانی کا کوئی معقول بندوبست ہے اس کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی کی طرف سے کبھی بھی قبرستان کی صفائی کے لیے کوئی انتظام نہیں کروایا جاتاجوکہ مقامی انتظامیہ کی بے حسی اور لاپرواہی کی ایک بدترین مثال ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں