بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے،محمد سیف انورجپہ

ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی نہایت فعال انداز میں کام کررہی ہے اور بیشتر شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر جہلم

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:35

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی ضلعی سطح اجلاس منعقد کرکے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ کر رہی ہے ۔ اجلاس سے زیر التواء شکایات کو تیزی سے نمٹایا جا رہا ہے ۔ ان خیلات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی سی آر میثم عباس، ڈائریکٹر ایف سی او پی چوہدری واجد حسین،اے سی جہلم فیضان احمد ،اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد، اے سی دینہ محمد عاطف کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام اور سائلین نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر20 شکایات کی سماعت کی گئی جس میں سے متعدد شکایات کا ازالہ تحصیل جہلم اور تحصیل دینہ کے حوالے سے کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی نہایت فعال انداز میں کام کررہی ہے اور بیشتر شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں