ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف کریک ڈائون

جمعرات 21 نومبر 2019 19:10

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) جہلم ڈسڑکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (ر) سید حماد عابد جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف پولیس کا کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے ابرار حسین ASI تھانہ منگلا کینٹ جہلم نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر 163/19بجرم 392/411ت پ تھانہ منگلا کینٹ جہلم نے ملزم محمد امجد ولد غفور حسین سکنہ حال پنڈ جاٹہ تحصیل دینہ ضلع جہلم کے انکشاف پر پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ضیاء محمود ASI تھانہ پنڈدادنخا ن جہلم نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر 456/19بجرم 279/427ت پ تھانہ پنڈدادنخان جہلم نے مسمیان دلدار حسین ، محمد بلال ولد محمد شفیع سکنائے پنڈدادنخان سے بر وقت گرفتاری 2بوتل شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں