ةملک کی سیاسی کشتی اس وقت ہچکولے کھا رہی ہے، احتساب کا عمل مشکوک ہو رہا ہے ،سینیٹر صفدر عباسی

وفاقی پارلیمانی نظام میں کسی طرح بھی تبدیلی نہیں آ سکتی ،ہم نے آئینی طور پر ملک کو چلانا ہے ٹ* ہم آئین پر عمل کریں گے تو صدارتی نظام کی ضرورت نہیں پڑے گی،بیان

جمعرات 21 نومبر 2019 20:32

م*جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2019ء) ملک کی سیاسی کشتی اس وقت ہچکولے کھا رہی ہے جبکہ احتساب کا عمل مشکوک ہو رہا ہے جس سے سیاسی معاشی حالات دن بدن خراب ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے مرکزی صدر سابق سینیٹر صفدر عباسی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت تناؤ کی کیفیت ہے کیونکہ سیاسی لیڈر شپ ناپید ہوچکی ہے جوکہ قوم اور ملک کے لیے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس ملک کو سنبھالنے کے لیے سیاسی متبادل بھی نہیں ہے کیونکہ جمہوری نظام کو آگے بڑھانے کے لیے کوئی سوچ نہ ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں جمہوری ترقی کے لیے جمہوریت ہی سیاسی نظریہ ہے اور خصوصا پاکستان میں یہ ملک و قوم کے لیے بہتر ہے انہوں نے کہا کیونکہ ہر جماعت کی سوچ اور رویوں کا تضاد سیاسی ورکروں کے لیے پریشان کن ہے جس سے ورکروں کا جماعتوں پر اعتماد ختم ہو رہا ہے اسی لیے لیڈر شپ اور عوام میں رابطے بڑھ رہے ہیں اور تمام سیاسی جماعتیں اس بحران کا شکا ر ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین اور پارلیمنٹ موجود ہے جبکہ وفاقی پارلیمانی نظام میں کسی طرح بھی تبدیلی نہیں آ سکتی اور ہم نے اسے آئینی طور پر ملک کو چلانا ہے اگر ہم آئین پر عمل کریں گے تو ہمیں صدارتی نظام کی ضرورت نہیں پڑے گی،۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں