جہلم، تھانہ صدر کے علاقے سے بیس سالہ لڑکی غائب نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 21 نومبر 2019 21:35

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) تھانہ صدر کے علاقے سے بیس سالہ لڑکی غائب ، پولیس تھانہ صدر نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ کونتریلہ کی رہائشی نسیم اختر بیوہ ظفر اقبال نے پولیس چوکی کالا گجراں جہلم کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ روز دن قتریباً ایک بجے میں اپنے ہی محلہ میں ختم شریف کے لیے گئی اور جب واپس گھر آئی تو میری بیٹی آمنہ بعمر 20سال گھر موجود نہ تھی جس کو کافی تلاش کیا مگر کوئی پتہ نہ چل سکا ، مجھے قوی شبہ ہے کہ کوئی نا معلوم شخص /اشخاص میری بیٹی آمنہ کو ورغلا ء پھسلا کر زنا حرام کاری کے لیے اغواء کر کے لے گئے ، پولیس تھانہ صدر پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف بجرم 365ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں