بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ، شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے ،ڈی سی جہلم

اتوار 15 دسمبر 2019 19:40

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور انکی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے ، اس مقصد کیلئے ضلعی اور تحصیل سطح پر افسران کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل میں مسائل اور انکی شکایات کا ازالہ کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمدسیف انور جپہ نے اوورسیز پاکستانیوں اور انکے اہلخانہ کی شکایات کی سماعت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر کیا۔

ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کے موقع پرایڈشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومیثم عباس،نمائیندہ ڈسٹرکٹ پولیس آفس،،اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن محمد سلیم ،اسسٹنٹ کمشنرز،انچارج ایف سی او پی واجد حسین،ڈی اوانفارمیشن عثمان سندھو،تحصیلدار جہلم، منیر خان،تحصیلدار دینہ اورپولیس سمیت مختلف محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متعدد شکایات کی سماعت کی گئی اور ان میں سے متعدد پر فوری احکامات جبکہ دیگر کی مزید انکوائری کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ جہلم متحرک ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس میں باقاعدہ پراگریس کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں