کرونا وائرس کے سد باب کیلئے کئے گئے لا ک ڈاؤن اور حفاظتی اقدامات کے بہتر نتائج مرتب ہو رہے ہیں،سردار وحید

عوام الناس اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے لوگوں کے تحفظ کے لیے ڈیوٹی سرانجام دینے والوں کی عزت و احترام کا خیال رکھیں،ڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

ہفتہ 28 مارچ 2020 16:20

جہلم ویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر سردار وحید خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرفاروق اعوان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے سد باب کے لیے انتظامیہ، پولیس، پاک آرمی، صحت عامہ سمیت دیگر سرکار ی و نیم سرکاری اداروں کے تعاون سے لا ک ڈاؤن اور حفاظتی اقدامات کے بہتر نتائج مرتب ہو رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران عوام الناس اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے لوگوں کے تحفظ کے لیے ڈیوٹی سرانجام دینے والوں کی عزت و احترام کا خیال رکھیں کسی بھی ادارے، شخص سے بلاوجہ لڑائی جھگڑا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ اس وقت ہم لوگوں کا ایک مقصد اورٹارگٹ ہے کہ کرونا وائرس سے خود کیسے بچنا ہے اور دوسروں کو بھی اس جان لیوا خطرناک مرض سے کیسے بچا یا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے عوام سے اپیل کی کہ کرونا وائرس بیرون ممالک یا کرونا متاثرہ علاقوں کے لوگوں سے ملنے جلنے کی وجہ سے صحت مند لوگوں میں منتقل ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

لہذا بیرون ممالک یاکرونا متاثرہ علاقوں سے آنے والے افراد سے ملنے جلنے سے اجتناب کریں اور بیرون ممالک یا متاثرہ علاقوں سے آ نے والے اشخاص کی کنٹرول روم میں اطلاع دی جائے تاکہ ان کی سیکرینگ کرکے دوسرے افراد کو بچایا جا سکے۔اس سلسلہ میں اطلاع دینے والے فرد کا نام بتانے سے گریز کریں۔ ہر شخص کو ایک اچھا شہری ہونے کا ثبوت دینا چاہیے،تاکہ ہمارا شہر معاشرہ کرونا وائرس جیسی موزی وباء پھیلنے سے بچ جائے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں