حافظ عبدالحمید عامر جمعتہ المبارک کی نماز رجروڑ داراپور کی مسجد تقویٰ میں پڑھائینگے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 8 جولائی 2020 17:25

حافظ عبدالحمید عامر جمعتہ المبارک کی نماز رجروڑ داراپور کی مسجد تقویٰ میں پڑھائینگے
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر)10جولائی کا خطبہ جمعہ جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر اہل علاقہ کی دعوت پر جہلم کے ایک نواحی گاؤں ”رجروڑ“ نزد دارا پور کی جامع مسجد تقویٰ میں پڑھائیں گے۔

(جاری ہے)

آغاز خطبہ 12:40بجے ہو گا اور ان شاء اللہ01:15بجے نماز کھڑی ہو جائے گی۔ اللہ تعالیٰ کا یہ گھر علاقے کی خوبصورت ترین مساجد میں سے ایک ہے، مسجد میں پنجگانہ نماز، خطبہ جمعہ اور درس و تدریس کا سلسلہ جاری ہے جس سے الحمدللہ مقامی افراد بھرپور مستفید ہو رہے ہیں۔ گردو نواح کے احباب کو اس پروگرام میں شرکت کی پرزور دعوت دی جاتی ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں