ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کی زیر نگرانی آگاہی کیمپ کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 8 جولائی 2020 18:40

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کی زیر نگرانی آگاہی کیمپ کا انعقاد
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد ارشد کی نگرانی میں ٹریفک پولیس کے زیراہتمام آگاہی کیمپ کا انعقاد کیاگیا کیمپ میں ٹریفک وارڈن انسپکٹر محمد عدنان،ٹریفک وارڈن سب انسپکٹر ہارون الرشید، اور ٹریفک پولیس جہلم نے شرکت کی کیمپ کے ذریعے کم عمر بچوں کو ڈرائیورنگ سے روکنے اور ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل کے بارے میں عوام الناس کو آگاہی فراہم کی گئی نیز بغیر ماسک کے باہر سفر کرنیوالوں کو ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کی جانب سے ماسک تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں