ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کی کاروائیاں،کھیوڑہ میں ہوٹل اور متعدد دکانیں سیل

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 8 جولائی 2020 18:46

ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کی کاروائیاں،کھیوڑہ میں ہوٹل اور متعدد دکانیں سیل
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی ہدایات پرایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان میاں مراد حسین کی کاروائیاں،کھیوڑہ میں ہوٹل سمیت متعدد دوکانیں سیل ،خلاف ورزی پر جرمانے حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان میاں مراد حسینکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رکھنے کا کہا ہے اس موقع پر انہوں نے متعدد دوکانیں اورہوٹل سیل کیے۔

کھیوڑہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہوٹل سیل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان میاں مراد حسین نے کہا کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے ہوٹل اور ریسٹورنٹ پر صرف پیکنگ میں کھانا فروخت کیا جاسکتا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان میاں مراد حسین نے کہا کہ کورونا ایس او پیز لوگوں کی حفاظتی تدابیر کے تحت نافذ العمل ہیں اور کسی کو حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی لوگوں کی جان مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں