جہلم شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائیگا ڈپٹی کمشنر جہلم نے کل پورے شہر کا دورہ کرکے صفائی کے نظام کو چیک کیا اور اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایات کیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 13 جولائی 2020 13:26

جہلم شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائیگا ڈپٹی کمشنر جہلم نے کل پورے شہر کا دورہ کرکے صفائی کے نظام کو چیک کیا اور اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایات کیں
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائیگا ڈپٹی کمشنر جہلم نے کل پورے شہر کا دورہ کرکے صفائی کے نظام کو چیک کیا اور اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایات کیں تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے گزشتہ شب طوفانی بارش ہونے کے بعد کل جہلم شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام جائزہ لیا انہوں نے شہر کے فلتھ ڈپو دیکھنے کے ساتھ ساتھ تمام سڑکوں کے ساتھ کھڑے پانی پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے چیف سینٹری انسپکٹر رانا محمد اشفاق کو ہدایت کی کہ وہ اپنی سینٹری سٹاف کے ہمراہ تمام فلتھ ڈپوؤں سے گندگی اٹھا کر ان کو صاف کریں اور یہاں کلورین ملا سپرے کے ساتھ ساتھ چونا ڈلوائے تا کہ لوگ بیماریوں سے بچ سکیں انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ آئندہ روزمرہ کی بنیاد پر میونسپل کارپوریشن کے افسران اور میں خود صفائی کے نظام کو چیک کرونگا جبکہ اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں