ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس کی کاروائی، ناجائز اسلحہ کا ملزم گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 13 جولائی 2020 13:30

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس کی کاروائی، ناجائز اسلحہ کا ملزم گرفتار
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر جہلم پولیس ضلع جہلم کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے سر گرم عمل تھانہ صدر پولیس کی کاروائی ناجائز اسلحہ کا ملزم گرفتار محمد اکرم ڈی ایس پی صدر سرکل کی نگرانی میں سب انسپکٹر نثار احمد ایس ایچ او تھانہ صدر,اسسٹنٹ سب انسپکٹر خضر حیات تھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کے ملزم خرم شہزاد ولد محمد اکرم ساکن محلہ اسلام پورہ حال مقیم رشید آباد جہلم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم سے کلاشنکوف دیسی ساخت اور 5 روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ڈی ایس پی صدر سرکل,ایس ایچ او تھانہ صدر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ صدر کو بھر پور شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں