ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے صدارت کرتے ہوئے انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 14 جولائی 2020 13:45

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے صدارت کرتے ہوئے انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے صدارت کرتے ہوئے انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی سی جہلم نے اجلاس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہروں سمیت دہی علاقوں میں بھی خصوصی توجہ دیں،جس کی چیکنگ کے لئے ہدایت دی گئی،

ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ،پاپولیشن ویلفئر ڈ پارٹمنٹ،محکمہ ماحولیات،پرائیویٹ سکولوں اور کالجز میں ڈینگی اقدامات بارے پوچھا،تمام دفاتر ،سرکاری وپرائیویٹ عمارتوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں،عوام بھی اپنے گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں،زیر تعمیر عمارتوں کی چیکنگ کریں اور گلی محلوں میں پانی ہر گز کھڑا نہ ہونے دیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انڈور اور آوٹ ڈور سرویلینس روزانہ کی بنیاد پر کی جاری رکھیں،انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہاٹ سپاٹس مقامات پر چیکنگ کریں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے الرٹ ہیں،انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں،احتیاطی تدابیر سے بیماری سے بچا جا سکتاہے۔

اس موقع پر سی اسٹنٹ کمشنرز،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،چیف افسران ایم سیز اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جا رہا ہے انہوں نے ایم سیز کو ڈینگی کے حوالے سے اقدامات میں بہتری لانے کی ہدایت دی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں