ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

اجلاس میں میڈیکل سٹورز کے متعدد کیسز کی سماعت کی گئی،ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے جعلی،بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے اور بغیر لائسنس میڈیکل پریکٹس کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان اور عطائیوں کے خلاف کیسز کی سماعت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 14 جولائی 2020 13:49

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے تحت اجلاس میں میڈیکل سٹورز کے متعدد کیسز کی سماعت کی گئی،ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے جعلی،بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے اور بغیر لائسنس میڈیکل پریکٹس کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان اور عطائیوں کے خلاف کیسز کی سماعت کی اس موقع پر 2افراد کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے،جبکہ کچھ کیس آیندہ اجلاس کے لئے ملتوی کیے گئے۔


ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین راؤ پرویز اختر ہوئی جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،سیکرٹری بورڈ برخونہ حمید،تمام تحصیلوں سے ڈرگ انسپکٹرز اور کیمسٹ ایسویسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ عطائیوں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے کسی بھی عطائی کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈی سی جہلم نے کہا ہے کہ تمام میڈیکل سٹورز پر ڈگری ہولڈر فارماسسٹ کا موجود ہونا لازم ہے،جبکہ ہول سیلرز اور ڈسٹریبیوٹرز کا سیل رکارڈ بنائیں،انہوں نے کہا ہے کہ ضلع جہلم کے ڈگری ہولڈر فارماسسٹ کی لسٹیں مرتب کریں،انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام میڈیکل سٹورمالکان ڈاکٹری نسخہ کے بغیر ادویات کی فروخت نہ کریں،خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں