ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس کی کاروائیاں،12منشیات فروشوں سمیت پانچ مفرور اشتہاری گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 14 جولائی 2020 16:32

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس کی کاروائیاں،12منشیات فروشوں سمیت پانچ مفرور اشتہاری گرفتار
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کاروائیاں جاری ،12منشیات فروشوں سمیت 5مفرور اشتہاری گرفتار ،منشیات فروشوں سے 6کلو 280گرام چرس اور 34.5لیٹر شراب برآمد گزشتہ روز سرکل افسران کی زیر نگرانی میں سپیشل ناکہ بندی ، جنرل ہولڈ اپ اور دوران گشت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے کاروائیاں عمل میں لائی گئیں ۔

جن میں 5مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 12منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے 6کلو 280گرام چرس اور 34.5لیٹر شراب برآمد کی گئی اور 58مشتبہ السرقہ موٹرسائیکل بند تھانہ جات کیے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ جرائم پیشہ سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا اور زیرو ٹالنرنس کی پالیسی کو اپناتے ہوئے ان کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جا گی ۔

ضلع جہلم پولیس اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے خصوصاً پولیس پریکٹیکل ورک ، جدید سائٹیفک طریقوں پر عمل پیرا ہوکر پولیس سروس ڈیلیوری کو فعال بنا رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی نعیم اقبال تھانہ دینہ نے دوران ناکہ بندی کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد الیاس ولد محمد ذوالفقار سکنہ پنڈ جاٹہ دینہ سے 1کلو340گرام چرس نما گردہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اے ایس آئی اظہر اقبال تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت 2کس ملزمان1۔ محمد افضل ولد محمد عنائت سکنہ ملوٹ سے 1کلو280گرام چرس چورا نما اور2۔قدیر احمد ولد محمد اسلم سکنہ طور جہلم سے 250گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ایس آئی قمر سلطان انچارج پولیس چوکی مصری موڑ نے دوران ناکہ بندی کاروئی کرتے ہوئے ملزم کلیم عباس عرف تقی شاہ ولد گلزار حسین سکنہ کوٹلی سیداں سے 1کلو310گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اے ایس آئی محمد ریاض تھانہ جلالپور شریف نے دوران ناکہ بندی کاروئی کرتے ہوئے 2 ملزمان ۔عقیل اسلم ولد محمد اسلم سکنہ بھا بھانوالہ پنڈدادنخان سے 1کلو 300گرام چرس گولہ نما اور2۔مناظر علی ولد لال خان سکنہ چک شادی سے 120گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔اے ایس آئی محمد بلال تھانہ سٹی نے دوران ناکہ بندی کاروئی کرتے ہوئے ملزم محمد بلال ولد مشتاق احمد سکنہ اسلام پورہ جہلم سے 320گرام برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اے ایس آئیصداقت علی پولیس چوکی مصری موڑ نے دوران ناکہ بندی کاروئی کرتے ہوئے ملزم افضال بیگ ولد سردار خان سکنہ چوٹالہ جہلم سے 220گرام چرس برآمد کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی ضمیر حسین تھانہ جلالپور شریف نے دوران ناکہ بندی کاروئی کرتے ہوئے ملزم آصف علی ولد غلام محمد سکنہ پننوال سے 140گرام چرس برآمد کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس آئی محمد شعیب اصغر تھانہ سٹی نے دوران گشت ملزم محمد سہیل ولد عبدالرحمن سکنہ باغ محلہ جہلم 3بوتل شراب برآمد کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASIابرار حسین تھانہ صدر نے دوران ناکہ بندی کاروائی کرتے ہوئے ملزم آصف مسعود بٹ ولد محمد فیاض بٹ سکنہ مجاہدآباد جہلم سے 20لیٹر شراب برآمد کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی محمد معروف تھانہ سٹی نے دوران ناکہ بندی کاروائی کرتے ہوئے ملزم ولی خان ولد محمود خان سکنہ کریم پورہ جہلم سے 10لیٹر شراب برآمد کے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں