پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نماز عیدالاضحیٰ کا اہتمام، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، سربراہ لاہور پولیس سمیت متعدد افسران نے عید نماز ادا کی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 4 اگست 2020 17:36

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نماز عیدالاضحیٰ کا اہتمام، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، سربراہ لاہور پولیس سمیت متعدد افسران نے عید نماز ادا کی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہو ذوالفقارحمید نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں چنانچہ قوم کے مستقبل اور ملک کے امن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر سپوت پنجاب پولیس کا قابل فخر سرمایہ ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ فیلڈافسران نے شہداء کی قبروں اور گھروں میں جاکر انکے اہل خانہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ ادارہ اور پوری فورس عید کے پر مسرت لمحات میں انکے شانہ بشانہ ہیں اور خوشی یا غمی کے کسی موقع پر انہیں ہرگز اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ تمام شہداء کی فیملیز کو محکمے کی جانب سے عید گفٹس بھجوائے گئے ہیں اور مستقبل میں بھی انکی ضروریات کا خیال ترجیحی بنیادوں پر رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

کورونا کے باعث عید الضحیٰ کا تہوار غیر معمولی حالات میں آیا ہے جس میں احتیاطی تدابیر کی سختی سے پاسداری نہ صرف وقت کا تقاضہ ہے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد کیا۔

سربراہ لاہورپولیس نے افسران و جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور نماز کے بعد پولیس لائنز کے ملازمین میں عیدی بھی تقسیم کینماز عیدالاضحیٰ کے بعد ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید یاد گار شہداء پر سلامی بھی دی۔ اس موقع پرآئی جی پنجاب شعیب دستگیر، سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید، ایڈیشنل آئی جی فاروق مظہر، ایڈیشنل آئی جی ریٹائرڈ سرمد سیعد، ایڈیشنل آئی جی سہیل خان، ڈی آئی جی کامران خان، ڈی آئی جی سلمان سلطان رانا، اے آئی جی اطہر اسماعیل، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان، ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد، ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر،ایس پی سیکیورٹی بلال ظفر، غضنفر شاہ سمیت سابق سینئر پولیس افسران سمیت ڈولفن، پیرو، اینٹی رائٹ سمیت دیگر فارمیشنز کے افسران واہلکار بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے پولیس افسران کو عید کے دنوں میں شہر کی سکیورٹی کو بہتر سے بہتر بنانے کے حوالے سے اہم ہدایات بھی جاری کیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں