ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر پولیس کی کاروائیاں، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 12 اگست 2020 17:13

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر پولیس کی کاروائیاں، ملزمان گرفتار، مقدمات درج
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،10قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار     برآمدگی مال مسروقہ مالیتی 4لاکھ 15ہزار 370روپے ،3منشیات فروشوں سمیت ناجائز اسلحہ کا ملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق ایس آئی محمد آصف تھانہ سوہاوہ نے کامیاب ریڈ کر کے 10 قمار بازوں ۔

محمد سلیم ولد محمد حسین ۔ محمد شفیق ولد مہربان ۔ محمد کامران سہیل ولد مرزا عنائیت خان سکنائے تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی ۔ شوکت مسیح ولد نواب مسیح ساکن سیالکوٹ ۔ محمد اخلاق ولد منظور حسین ۔ طاہر حسین ولد غلام ربانی ۔ طارق مسیح ولد صوبہ مسیح ۔ محمد وسیم ولد محمد مسکین ۔

(جاری ہے)

امانت شاہ ولد سید علی اصغر شاہ ۔ حسنین شاہ ولد زبیر شاہ سکنائے تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 15,370روپے ، موٹرسائیکلز (مالیتی 1لاکھ 50ہزار ) ،موبائل فونز (مالیتی 1لاکھ )، 1عدد رکشہ (مالیتی 1لاکھ 50ہزار روپے )اور آلات قما ر بازی ڈولی دانہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

SI

عامر حسین شاہ تھانہ منگلا کینٹ نے زیر تفتیش مقدمہ کے 2ملزمان 1۔ وقار احمد ولد صابر حسین ساکن ریحانہ گجراں تحصیل دینہ ضلع جہلم کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ 2روندز بر آمد کر لیے اسی طرح ملزم 2۔ عمران علی ولد اصغر علی ساکن ریحانہ گجراں تحصیل دینہ ضلع جہلم کے انکشاف پر رائفل 44بور معہ 2روندز بر آمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔

SIعثمان تصدق انچارج چوکی کھیوڑہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد فہد ولد گلزار احمد ساکن محلہ اسلام گنج کھیوڑہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے پسٹل 30بور معہ 2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ایس آئی وقاص منظور تھانہ سول لائن جہلم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد خان ولد سید ولی شاہ ساکن نئی آبادی قاضی اللہ لوک جہلم سے 160گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

اے ایس آئی راشد محمود تھانہ دینہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسجد محمو د ولد محمد امتیاز ساکن بڈھن میرا دینہ ضلع جہلم سے 10لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی افتخار افضل تھانہ دینہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمران خان ولد محمد مشتاق ساکن بڈھن تحصیل دینہ ضلع جہلم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں