تھانہ سٹی کمالیہ ، قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 12 اگست 2020 17:14

تھانہ سٹی کمالیہ ، قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) تھانہ سٹی کمالیہ / قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار،اظہر خان ولد کمال خان قوم کھرل سکنہ چاہ لال والا کمالیہ ہمراہ محمد خالد ولد غلام رسول قوم سپرا سکنہ محلہ حسین شاہ کمالیہ اور اقبال ولد اللہ داد قوم دین دار سکنہ چاہ بیرون والا کمالیہ موٹر سائیکل یونائیٹڈ برنگ سرخ بلا نمبری پر جا رہے تھے کہ نزد قبرستان روشن شاہ 2کس نا معلوم ملزمان بسواری موٹر سائیکل مسلح آتشیں اسلحہ نے ان سے نقدی،شناختی کارڈ، موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے وقوعہ کی اطلاع 15پر دی گئی جس پر ایس ایچ او سٹی کمالیہ انسپکٹر غلام شبیر معہ ضیا ء الحق اے ایس آئی و ملازمان پولیس موقع کے لیے روانہ ہوئے اسی دوران اظہر خان معہ ہمرائیاں جائے وقوعہ سے ماموں کانجن روڈ پل پر پہنچ گئے اسی اثناء میں 2موٹر سائیکلوں پر سوار افراددرمیان میں فاصلہ رکھتے ہوئے ماموں کانجن پل کی طرف آئے جن کو اظہر خان اور اس کے ساتھیوں نے پہچان لیا اور موٹر سائیکل روکنے کی کوشش کی جس پر اگلے موٹر سائیکل سوار نے آتشیں اسلحہ سے اظہر خان پر فائر کیے جو کہ پیچھے آتے ہوئے دوسرے موٹر سائیکل سوار کی بائیں ٹانگ پر لگے جو اپنا توزان قائم نہ رکھ سکا اور موٹر سائیکل سے گر گیا جبکہ فائر کرنے والا فرار ہو گیا اسی دوران ایس ایچ او سٹی کمالیہ معہ ہمرائیاں موقع پر پہنچے۔

(جاری ہے)

اظہر خان نے ایس ایچ او سٹی کمالیہ کو بتلایا کہ ہمارے ساتھ جن 2لوگوں نے واردات کی ہے یہ شخص ان میں سے ایک ہے جس پر ایس ایچ او سٹی کمالیہ نے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے اظہر خان کا چھینا گیا موٹر سائیکل، موبائل فون، شنا ختی کارڈ اور نقدی برآمد ہوئی۔گرفتار ملزم نے بعد دریافت اپنا نام عمران ولد شمعون قوم وٹو سکنہ608گ ب تاندلیانوالہ فیصل آباد بتلایا اور واردات کرنا تسلیم کیا ملزم نے بتلایا کہ اس واردات میں میرے ساتھ نعیم ولد عبدا لغفو ر قوم پروکا سکنہ گوگیرہ بنگلہ بھی شامل تھا۔

گرفتار زخمی ملزم کو THQکمالیہ برائے علاج معالجہ داخل کروا دیا گیا ہے۔ بعد از پڑتال ریکارڈ معلوم ہوا کہ ملزم عمران ولد شمعون ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کے مختلف تھانوں کو قتل،اقدام قتل،دوران ڈکیتی قتل،اور سرقہ بالجبر کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب ہے اور خطر ناک مجرم اشتہاری ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کمالیہ فرخ سہیل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ہے جو ملزمان کی گرفتاری کے لیے مصروف عمل ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں