ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر کاروائی،چھ جواری گرفتار،داؤ پر لگی رقم اور دیگر اشیاء پولیس نے قبضے میں لے لیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 ستمبر 2020 18:01

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر کاروائی،چھ جواری گرفتار،داؤ پر لگی رقم اور دیگر اشیاء پولیس نے قبضے میں لے لیں
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،جواء کی محفل سجانے والے 6جواری گرفتار ،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 11ہزار300روپے ،8عدد موبائل فونزاور 3عدد موٹر سائیکل برآمد تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر نثار احمد SHOتھانہ صدر،سب انسپکٹر عاطف یونس تھانہ صدر ،سب انسپکٹر قمر سلطان تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے کامیاب ریڈ کر آئمہ لادیاں جہلم خالی پلاٹ میں جواء کھیلنے والے6قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

ملزمان میں 1۔فیصل محمود ولد عبدالخالق 2۔محبوب احمد ولد چوہدری خان سکنائے رکھرانواں جہلم 3۔جمال ارشد ولد ارشد محمود4۔

(جاری ہے)

مدثر حسین ولد مشتاق حسین سکنائے آئمہ لادیاں جہلم 5۔آصف حسین ولد منظور حسین6۔سدیر خان ولد محمداکرم سکنائے کنتریلی جہلم شامل ہیں ۔ جوکہ بذریعہ تاش پتے جواء کھیل رہے تھے جن کو ریڈ کر کے گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 11ہزار300روپے نقدی،8عدد موبائل فونز کل مالیتی (1لاکھ15ہزار)،3عددموٹر سائیکل کل مالیتی( 3لاکھ 25ہزارروپے) اور آلات قمار بازی تاش پتے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزمان پابندسلاسل مزید تفتیش جاری۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں