ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر اے ڈی سی جی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 ستمبر 2020 18:02

ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر اے ڈی سی جی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس اے ڈی سی جی سید نذارت علی کی زیر قیادت منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اے ڈی سی جہلم نے اجلاس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہروں سمیت دیہی علاقوں میں بھی خصوصی توجہ دیں،زیر تعمیر عمارتوں کی چیکنگ کریں اورگلی محلوں میں پانی ہر گز کھڑا نا ہونے دیں۔

انکا کہناتھا کہ انڈور اور آوٹ ڈور سرویلینس روزانہ کی بنیاد پر کی جا ری رکھیں،انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہاٹ سپاٹس مقامات پر چیکنگ کریں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے الرٹ ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، جگہ جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں ۔

(جاری ہے)

سید نذارت علی نے رواں ماہ شروع کی جانے والی پولیو مہم بارے محکمہ صحت کے افسران سے تفصیلات حاصل کیں، سی ای او ہیلتھ نے بتایا ہے کہ پولیو مہم کا افتتاح کل صبح دس بجے ڈی ایچ کیو میں کیا جائیگا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،ڈی ایچ او ڈاکٹر مظہر حیات ، ڈی او زراعت شاہد افتخار بخاری ،چیف افسران ایم سیز اورمختلف محکموں کیافسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہاہے انہوں نے ایم سیز کو ڈینگی کے حوالے سے اقدامات میں بہتری لانے کی ہدایت دی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں