ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کارپوریشن کا دورہ، انسداد ڈینگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، راؤ پرویز اختر

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 ستمبر 2020 18:04

ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کارپوریشن کا دورہ، انسداد ڈینگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، راؤ پرویز اختر
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے میونسپل کارپوریشن دفتر جہلم کا دورہ کیا اور وہاں مختلف برانچز میں عوامی سہولت کے لئے ہدایات دیں، تمام برانچز کی صفائی ستھرائی کرنے کا حکم دیا، انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے افسران اور سٹاف کی حاضری چیک کی ، دفتر میں واٹر کولر کے پاس کھڑے پانی کو فلفور صاف کروانے کے کہا ،ڈی سی جہلم نے کہا ہے کہ صاف پانی کے ذخیرہ سے ڈینگی مچھر کی افزائش ہو سکتی ہے جس کے لئے لاپرواہی نہیں برتنی چاہیے ،اس موقع پر چیف افیسر ایم سی انعام الرحیم ، رانا اشفاق ،سمیت دیگر عملہ موجود تھا، ڈی سی جہلم نے ون ونڈو سینٹر ، ای مرکز ایم سی جہلم سمیت دیگر برانچوں کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)



انہوں نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں اور میریٹ پر حل کرنے اور اپنے دفتر میں صفائی سمیت کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کا حکم دیا. ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر ایم سی نے وہاں آنے والے سائلین سے بات چیت کی انکے مسائل سنے اور موقع پر حل کروانے کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں