جس طرح مانچسٹر فورم نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے ہم اس کے لیے ان کے شکرگزار ہیں ،رشیدہ عزیز

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 ستمبر 2020 18:07

جس طرح مانچسٹر فورم نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے ہم اس کے لیے ان کے شکرگزار ہیں ،رشیدہ عزیز
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم فورم کے زیر اہتمام پاکستان گرین اینڈ کلین منصوبے کے حوالے سے پائلٹ پروجیکٹ ایک عدد لوڈر جہلم باغ محلہ کی صفائی کے لئے جہلم فورم فیمیل ونگ کی صدر میڈم رشیدہ عزیز کے حوالے کر دیا گیا۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا فرشاد کیانی صاحب نے پروگرام کو انتہائی احسن انداز سے مرتب کیا پروگرام کے مہمان خصوصی سابق تحصیل ناظم چوہدری غلام احمد زمرد یعقوب اور چوہدری رفیق تھے جہلم فورم کے دیگر ممبران کرنل وسیم ،امجد فاروق گوندل ایڈووکیٹ ، ،علی اکبر مٹھو، مرزا خورشید بیگ، خالد حسین راجہ ، حاجی سلیمان، علی اصغر،چوہدری زاہد اختر ،شازیہ نیئرایڈووکیٹ ،عمارہ عزیز،فوزیہ سلیم ، صباحت رضوی اور علاقے کے دیگر افراد نے پروگرام میں شرکت کی سابق تحصیل چوہدری غلام احمد زمرد یعقوب نے ملکی صفائی کی اہمیت پر زور ڈالا ۔

(جاری ہے)

رشیدہ عزیز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ سب نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور جہلم فورم کے تمام ممبران خصوصی طور پر جہلم فورم مانچسٹر برانچ اور پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام ممبران کا شکریہ کرتی ہوں مومنہ ماہرو گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مسلمان ہیں اور یہ جانتے ہیں کہ صفائی نصف ایمان ہے پروگرام میں بیٹھے تمام لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں کیونکہ جو نیکی کا کام شروع ہونے جا رہا ہے سب اسکا حصہ ہیں۔

چوہدری رفیق اور چوہدری زاہد اختر نے معاشرے میں مثبت سوچ کو بہتر بنانے کی تجاویز پیش کیں چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ معاشرے کے ہر شخص کو دوسرے کے لئے مفید ہونا چاہیے۔کرنل وسیم نے جہلم فورم کے کام کو سراہا اور بتایا کے پائلٹ پروجیکٹ کو کامیاب بنانا بہت اہم ہوتا ہے پائلٹ پروجیکٹ کامیاب ہو گا تو مزید کام ہونگے ۔ فرشاد کیانی نے جہلم فورم مانچسٹر برانچ کا شکریہ ادا کیا جو کہ پاکستان کی بہتری کے لئے ہر وقت تگ و دو کرتے رہتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو ہیں تو بیرون ملک لیکن ان کے دل میں پاکستان دھڑکتا ہے۔

میڈم رشیدہ عزیز صدر جہلم فورم فی میل ونگ اور دیگر خواتین کو لوڈر کی چابی ہینڈ اور کی گئی اور لوڈر کی مینٹیننس کے لئے ایک چیک دیا گیا۔چوہدری زاہد اختر نے اعلان کیا کہ لوڈر کا پیٹرول ان کے پیٹرول پمپ سے بغیر کسی معاوضے کے معاشرے کی فلاح کے لئے دیا جائے گا۔جبکہ تقریب میں جہلم فورم مانچسٹر برانچ کے چوہدری محمد الیاس گوندل ایڈووکیٹ،چوہدری انور یعقوب،شہزاد مرزا اور دیگر ممبران کا جہلم فورم فیملی ونگ کی صدر میڈم رشیدہ عزیز نے شکریہ ادا کیا انہوں نے کہاکہ جس طرح مانچسٹر فورم نے ہمارے ساتھ مل کر پراجیکٹ مکمل کرنے کے لیے تعاون کیا ہے ہم اس کے لیے شکرگزار ہیں اور انشاء اللہ ہم ان کے اس اچھے مشن کو جاری رکھے گئے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں