آئیسکو کے صارفین کو سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جس کو ہم پورا کررہے ہیں جبکہ آئیسکو میں سے کرپشن کاباب بند کردیاگیا ہے، ایس ای آئیسکو سرکل جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 ستمبر 2020 18:09

آئیسکو کے صارفین کو سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جس کو ہم پورا کررہے ہیں جبکہ آئیسکو میں سے کرپشن کاباب بند کردیاگیا ہے، ایس ای آئیسکو سرکل جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) چیف ایگزیکٹو آئیسکو کی ہدایت پر محمد اسلم خان ایس ای آئیسکو سرکل جہلم میں گزشتہ روز آن لائن کھلی کچہری کا اہتمامِ کیا بجلی صارفین نے کھل کر اپنی مشکلات سے آفیسر مذکور کو آگاہ کیا۔بذریعہ ٹیلی فون شبیر کھمبی نے اپنے علاقے میں کم وولٹیج کی شکایت کی۔مرزا اورنگزیب قیصر آباد سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں بجلی کا کام تاحال مکمل نہیں ہوا ہے اس کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مہدی شاہ جہلم سے حافظ اخلاق نے فور کور تار کا مطالبہ کیا۔محمود آباد سے فرحت ضیاء اللہ ایڈوکیٹ نے بھی کم وولٹیج کی شکایت کی۔شہباز نئی آبادی جہلم سے شکایت کی کہ 11kv پول کا ہمارے لیے مسلہ ہے۔

(جاری ہے)

دینہ سے شاہد رفیق نے شکایت کرتے ہوئے فورس لوڈ شیڈنگ کی طرف توجہ مبذول کرائی۔محمد عثمان ساگری والے نے مطالبہ کیا کہ 200kv ٹرانسفارمر فوری لگایاجائے کیونکہ اس کی منظوری کافی عرصے سے ہو چکی ہے۔انعام الحق نے مجاہد آباد سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ گھروں کے اوپر سے بجلی کی تاریں گزرتی ہیں محمد اسلم خان ایس ای آئیسکو سرکل جہلم نے فوری طور پر ماتحت آفیسران کو ہدایت کی کہ ان کا مسلہ اندر تین ایام حل کردیا جائے تاکہ چیف ایگزیکٹو آئیسکو اسلام آباد کو باضابطہ آگاہ کیا جاسکے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں