ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس کی کاروائی،

کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم 1 گھنٹے میں گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 ستمبر 2020 17:55

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس کی کاروائی،
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کا بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے کے واقعہ کا نوٹس چوکی کینٹ پولیس کی بروقت کاروائی ،کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم 1 گھنٹے میں گرفتار تفصیلات کے مطابق مدعی ساجد اقبال ولد محمد بشیر ساکن شانتی نگر نے درخواست دی کہ میری ہمشیرہ مسکان بعمر 6 سال ہمراہ شہزاد ولد حق نواز بعمر 9 سال جو کہ کوڑا پھینکنے باہر گئے تو تھوڑی دیر بعد میرا کزن شہزاد واپس آیا جس نے آ کر مجھے بتلایا کہ مسکان کو محمد علی اپنے ساتھ حویلی میں لے گیا ہے جس پر میں اور میرا ماموں اصغر ولد فیروز دین دوڑ کر حویلی کا گیٹ کھول کر اندر گئے تو دیکھا کہ سامنے اندر کمرے میں میری ہمشیرہ مسکان اور محمد علی موجود تھے میری ہمشیرہ کی شلوار اتری ہوئی تھی اور مجھے دیکھ کر محمد علی موقع سے بھاگ گیا محمد علی نے میری ہمشیرہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش کر کے سخت زیادتی کی ہے قانونی کاروائی کی جائے جس پر سب انسپکٹر محمد عمران ایس ایچ او تھانہ سٹی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اسد چوکی کینٹ اور اُن کی ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد علی ولد محمد شفیع ساکن باغ محلہ جہلم کو 1 گھنٹے کے قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔

مزید تفتیش جاری۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں