ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر جہلم کے احکامات پر میونسپل کارپوریشن جہلم نے نئے معاہدے نہ کرنے والے کرایہ دارتاجروں کی دکانوں سیل کرنا شروع کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 ستمبر 2020 17:56

ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر جہلم کے احکامات پر میونسپل کارپوریشن جہلم نے نئے معاہدے نہ کرنے والے کرایہ دارتاجروں کی دکانوں سیل کرنا شروع کردیا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) میونسپل کارپوریشن جہلم نے نئے معاہدے نہ کرنے والے کرایہ دارتاجروں کی دکانوں سیل کرنا شروع کردیا تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن جہلم کے ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن انعام الرحیم کے احکامات پر آج ایم او آر محمد عثمان کی سربراہی میں رینٹ انسپکٹر محمد افسر خان ، پی ایس ٹو رینٹ انسپکٹر جان محمد نے آج ان احکامات پر عمل کرتے ہوئے جن تاجروں نے نئے معاہدے نہیں کیے ان کی دکانیں جن میں غلہ منڈی میں چھ،کباڑی مارکیٹ میں پانچ سیل کی ہیں جبکہ تین تاجروں کو وارننگ جاری کردی ہے کیونکہ امین تکہ شاپ کا کھانے پینے کا سامان پڑا ہوا تھا جس کیوجہ سے اسے وارننگ دی گئی جبکہ اگر اس نے معاہدہ نہ کیا تو ان تینوں کو بھی سیل کردیا جائیگا اس موقع پر جب ایم او آر محمد عثمان اور رینٹ انسپکٹر محمد افسر خان ،انکروچمنٹ انسپکٹر عبدالرحمان ڈار سے دکانیں سیل کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ تاجروں نے نہ تو میونسپل کارپوریشن کے ساتھ نئے معاہدے کیے ہیں جبکہ نہ ہی یہ کرایہ دے رہے ہیں جس کیوجہ سے ان کو سیل کردیاگیا ہے جبکہ یہ عمل آئندہ بھی جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جب دکانوں کی نئی اسیسمنٹ کے مطابق معاہدے کرنیوالے تاجروں کے بارے میں دریافت کیاگیا تو محمد افسر خان رینٹ انسپکٹر نے بتایا کہ ابتک نئی اسیسمنٹ کے تحت 215تاجروں نے اپنے معاہدے دستخط کرکے دے دیئے ہیں جبکہ انہیں کرایہ جمع کروانے کے لیے انہیں نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں لیکن ان میں سے متعدد تاجر اپنے کرایہ جمع کروا چکے تھے جبکہ انہوں نے کرایہ جمع نہیں کروایا ان کو وارننگ دے دی گئی ہے اگر انہوں نے کرایہ بروقت کرایہ جمع نہ کروایا تو انہیں بھی سیل کرکے دوبارہ نیلام عام ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں