ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس کی کاروائی،چھ ملزمان سمیت چار منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 ستمبر 2020 17:57

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس کی کاروائی،چھ ملزمان سمیت چار منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے والے6ملزمان سمیت4منشیات فروش گرفتار،2عدد بندوق12بور معہ کارتوس،4عدد پسٹلز 30بور معہ روندز،580گرام چرس اور10لیٹردیسی شراب برآمد،گزشتہ دو روز کے دوران ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیا ں عمل میں لائی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابقASIحسن رضا تھانہ جلالپور شریف نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے 3کس ملزمان 1۔محمد راسب عرف پومیولد محمد بشیر سکنہ بھابھانوالہ پنڈدادنخان سے بندوق12بور معہ5کارتوس برآمد2۔

(جاری ہے)

فیصل سلطان ولد محمد سلطان سکنہ چک جانی سے بندوق12بور معہ5کارتوس3۔محمد آصف ولد محمد بشیر سکنہ بھابھانوالہ پنڈدادنخان سے پسٹل30بورمعہ10روندز برآمدکر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ایس آئی ساجد محمود تھانہ سٹی نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم احسان الیاس ولد محمد الیاس سکنہ چھپر سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے پسٹل30بورمعہ3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس آئی مظہر حسین تھانہ سول لائن نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان افضل ولد محمد افضل سکنہ ٹاہلیانوالہ جہلم سے پسٹل30بور معہ3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اے ایس آئی نعیم شہزاد تھانہ سٹی نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبداللہ ولد محمد منیر سکنہ سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے پسٹل30بور معہ2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی محمد ریاض تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسرار احمد ولد سلطان احمد سکنہ کسلیاں پنڈدادنخان سے220گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اے ایس آئی نعیم شہزاد تھانہ سٹی نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم قیصر شہزاد ولد فضل حسین سکنہ مشین محلہ نمبر3جہلم سے 360گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس آئی عرفان عطاء تھانہ لِلہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم سہیسر خان ولد محمد حنیف سکنہ لِلہ بھیرہ پنڈدادنخان سے 5لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی شفقات احمد تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد پرویز اقبال ولد عبدالرحمٰن سکنہ کھیوڑہ سے5لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں