پولیو مہم بھرپور انداز سے جاری ہے 424 ٹیمیں ضلع بھر میں کوریج کے لیے کام کر رہی ہیں،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 ستمبر 2020 17:58

پولیو مہم بھرپور انداز سے جاری ہے 424 ٹیمیں ضلع بھر میں کوریج کے لیے کام کر رہی ہیں،ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے ، ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ڈی ایچ او ڈاکٹرمیاں مظہر حیات کے ہمراہ جہلم میں مختلف فکسڈ پوائنٹس،ای این آئی ڈی کی چیکنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے پولیو پوانٹ کینٹ چوک جہلم، پولیو پوانٹ جادہ چوک اور دیگر جگہوں میں فکسڈ سائٹ کا اچانک دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے وہاں پولیو ٹیموں، ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پولیو مہم بھرپور انداز سے جاری ہے 424 ٹیمیں ضلع بھر میں کوریج کے لیے کام کر رہی ہیں ۔ ڈی سی جہلم اور ڈی ایچ او نے ٹرانز ٹ پوائنٹس کا دورہ کیا اور انسداد پو لیو ٹیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اخترنے جہلم میں قائم ٹرانزٹ پوائنٹس پر جاکر خود بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ویکسئین پلائی اورنئی نسل کو خطرناک بیماری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو ٹیموں کے کام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے انسداد پولیو ٹیموں کے رضا کاروں کو ہدایت کی کہ پانچ سال تک عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ہر صورت پلائے جائیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ موبائل ٹیموں کے ارکان سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ہر بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضروری پلائیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں