لاہور،شادباغ کے علاقے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پرفلور مل کے مالک کو قتل کرنے والے 3 خطرناک ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 ستمبر 2020 18:01

لاہور،شادباغ کے علاقے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پرفلور مل کے مالک کو قتل کرنے والے 3 خطرناک ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کی سربراہی میں سی آئی اے صدر پولیس کی کارروائی۔ شادباغ کے علاقے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پرفلور مل کے مالک کو قتل کرنے والے 3 خطرناک ملزمان گرفتار۔گرفتارسابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان میں وقاص خالد، حسن صابر اور حارث زبیر شامل۔

ملزمان نے چند روز قبل دن دیہاڑے دوران ڈکیتی مزاحمت پرمیاں نصیر احمد کواندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزمان فلور مل مالک میاں نصیر احمد کو قتل کرنے کے بعد 6لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم، وارداتوں میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل، موبائل فونز، جعلی نمبر پلیٹس اور5پسٹل برآمد۔ ملزمان بینک ڈکیتیوں سمیت 80سے زائدمقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

ملزمان نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد2ماہ کے دوران ڈکیتی کی 22 مزیدوارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ منظم گینگ کے ملزمان دوران واردات مزاحمت پر شہریوں کو قتل کرنے سے بھی گریز نہ کرتے تھے۔ڈی ایس پی سی آئی اے صدردانش آصف رانجھا نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں