چیمبر آف کامرس جہلم کے لیے زمین کا اور اس پر عمارت کی تعمیر کیلئے کوشاں رہینگے تا کہ بلاوجہ کے اخراجات سے بچا جا سکے، نومنتخب ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 22 ستمبر 2020 17:44

چیمبر آف کامرس جہلم کے لیے زمین کا اور اس پر عمارت کی تعمیر کیلئے کوشاں رہینگے تا کہ بلاوجہ کے اخراجات سے بچا جا سکے، نومنتخب ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب ایگزیکٹو ممبر عامر سہیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری اولین ترجیحات چیمبر آف کامرس جہلم کے لیے زمین کا حصول اور اس پر عمارت کی تعمیر ہے تا کہ بلاوجہ کے اخراجات سے بچ سکیں۔ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے چیمبر آف کامرس کے متعدد ممبران کی طرف مبارکباد وصول کرنے کے بعد کیا اس موقع پر ڈیلرز ایسوسی ایشن سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی جہلم کے صدر شیخ واحد واحد گوگا، سابق ناظم کالاگجراں عامر سلیم میر، تبسم شاہین ڈار کے علاوہ چیمبر کے ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی عامر سہیل نے کہاکہ میرا مشن جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ممبران کی تعداد بڑھانا ہے کیونکہ یہ حق تاجروں اور صنعتکاروں کا ہے جن کو اس چیمبر کا ممبر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کو ہم مل کر انشاء اللہ پورا کرینگے انہوں نے کہاکہ ہم جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر اور دوسرے عہدیداروں سے ہر پندرہ دن کے بعد چیمبر کا اجلاس بلوا کر تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کو حل کروانے میں اہم کردار ادا کرینگے اسی طرح چیمبر کا جو اجلاس ہونگے ان میں جو بھی فیصلے ہونگے انہیں تمام ممبران کے علم میں لانے کے لیے اقدامات کیے جائینگے تا کہ ہمارے چیمبر کا ہر ممبر جو ہمارے لیے قابل عزت اور قابل احترام ہے چیمبر کی کارکردگی سے آگاہ رہ سکیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ناصرف چیمبر کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا بلکہ چیمبر کے ممبران میں اس کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ چیمبر کی تمام سٹینڈنگ کمیٹیوں میں پڑھے لکھے اور ذمہ دار افراد شامل ہو کر ایک ٹیم کی حیثیت میں کام کرکے ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرینگے انہوں نے کہاکہ جس طرح مجھے چیمبر کے ممبران نے بحیثیت آزاد امیدوار ووٹ دیکر عزت دی ہے میں ان کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں اور میں ہر ممکن کوشش کرونگا کہ میں ان کی سوچ اور امید پر پورا اتر سکوں اور ان کے اعتماد کا قرض ان کی خدمت کرکے ادا کر سکوں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں