عمل کور کمیٹی کا اجلاس،پی ایم جہلم کیلئے امیدواروں کے نام فائنل کردیئے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 22 ستمبر 2020 17:54

عمل کور کمیٹی کا اجلاس،پی ایم جہلم کیلئے امیدواروں کے نام فائنل کردیئے گئے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھ) عمل کور کمیٹی کا اجلاس جس میں ڈاکٹر ارشد علی تنیو کو نائب صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب راولپنڈی ڈویژن ،ڈاکٹر عامر سلطان جوائنٹ سیکرٹری پی ایم اے پنجاب ،ڈاکٹر عدنان نجب پریذیڈنٹ پی ایم اے جہلم کے لیے امیدواران نامزد کردیئے گئے عمل کور کمیٹی کا اجلاس زیرصدارت چیف کنسلٹنٹ پلموناجسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان اور صدر عمل گروپ ڈاکٹر عدنان نجب دیوان سعید کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا

جس میں ڈاکٹر حفیظ الرحمان ،ڈاکٹر شبیر اختر شاہ،ڈاکٹر نصیر احمد،ڈاکٹر روداد عرفان،ڈاکٹر نثار خالد کے علاوہ دیگر ڈاکٹروں کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر چوتھے پی ایم اے پنجاب کے انتخابات کے لیے امیدواروں کے نام فائنل کیے گئے جن میں ڈاکٹر ارشد علی تینو وائس پریذیڈنٹ پی ایم اے پنجاب راولپنڈی ڈویژن،ڈاکٹر عامر سلطان جوائنٹ سیکرٹری پی ایم اے پنجاب راولپنڈی ڈویژن،ڈاکٹر عدنان نجب صدر پی ایم اے جہلم کے نام متفقہ طور پر منظور کرکے ان کا اعلان کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں