جہلم شہر میں سبزی ، فروٹ، گوشت اور اشیاء خوردنی انتہائی مہنگی،جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی صرف اجلاسوں تک محدود

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 29 ستمبر 2020 18:44

جہلم شہر میں سبزی ، فروٹ، گوشت اور اشیاء خوردنی انتہائی مہنگی،جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی صرف اجلاسوں تک محدود
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم شہر میں سبزی ، فروٹ، گوشت اور اشیاء خوردنی انتہائی مہنگی،جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی صرف اجلاسوں تک محدود،عملدرآمد ندارد جہلم کے سماجی رہنماؤں انجینئر حافظ سرفراز احمد ،لطیف مغل،خورشید زمان ،محمد بشیر،علی احمد نے بتایا کہ جہلم شہر کی مین سبزی منڈی اور اس کے باہر لگائی گئی دکانوں کے نرخوں کے اضافہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے لیے لمحہ فکریہ ہے جبکہ اس سے قبل الصبح بڑی سبزی منڈی میں افسران جا کر مارکیٹ کمیٹی کے ساتھ مل کر سبزی فروٹ اور اشیاء خوردنی کی تمام چیزوں پر تعین کرتے تھے لیکن اب سبزی اور فروٹ والے منہ مانگے دام وصول کرکے لوگوں کو اشیاء خوردنی مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں جس کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر جو کہ ایک باصلاحیت افسر ہیں انہیں اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تمام دکانوں پر سبزی و فروٹ کے نرخوں کو چیک کرنے پڑیگا۔

(جاری ہے)

جبکہ چینی مافیا بھی مہنگے داموں چینی فروخت کرنے میں مصروف ہے اور عام آدمی کے لیے ان کے پاس چینی نہیں ہوتی لیکن وہ اپنے مخصوص ہول سیل دکانداروں کو چینی فراہم کرتے ہیں جس کے لیے بھی اہم اقدامات کرنے ہونگے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں