خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں فلاح و بہبود اور کارآمد شہری بنانے کیلئے حکومت کیساتھ معاشرے کو بھی اپنا موثر کردار اداکرنا ہوگا،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 20 اکتوبر 2020 16:00

خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں فلاح و بہبود اور کارآمد شہری بنانے کیلئے حکومت کیساتھ معاشرے کو بھی اپنا موثر کردار اداکرنا ہوگا،ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں فلاح و بہبود اور کارآمد شہری بنانے کیلئے حکومت کیساتھ معاشرے کو بھی اپنا موثر کردار اداکرنا ہوگا، ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے القاسم انسٹیٹیوٹ فار سپیشل چلڈرن کا خصوصی دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو دی جانے والی سہولیات،خصوصی بچوں کے ہاتھ سے بنے مجسمے اور فن پارے دیکھے ۔

اس موقع صدرادارہ القاسم انسٹیٹیوٹ ملک اصغر اور دیگر موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے سپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور نجی ادارے اپنی خدمات بہتر انداز میں سرانجام دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معذور افراد کی بحالی اور خصوصی بچوں کی تعلیم و صحت کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو مربوط بنانے کی ضرورت ہے نیز معاشرے کے تمام حساس طبقوں کو اس جانب متوجہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے خصوصی بچوں کے اساتذہ کرام کے کردار کو بھی زبردست سراہا اور کہا کہ انہیں ٹیچرز کی عملی تربیت کیوجہ سے خصوصی افراد کی صلاحتیں نکھارنے میں مدد ملتی ہے ،اور وہ بچے جو کسی بھی معذوری یا کمی کا شکار ہوتے ہیں زندگی کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں رہتے ۔ آخر میں منتظمین نے معذور بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو مربوط بنانے کے عزم کا وعدہ کیا۔   

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں