ہیلتھ اتھارٹی سمیت دیگر تعاون کرنے والے مزید محنت و لگن سے انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات اٹھائے، ڈپٹی کمشنر جہلم

منگل اکتوبر 16:01

ہیلتھ اتھارٹی سمیت دیگر تعاون کرنے والے مزید محنت و لگن سے انسداد ڈینگی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنرجہلم راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں محکمہ صحت،محکمہ مال، ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ، زراعت، کالجز، پنجاب فوڈ اتھارٹی افسر ان نے شرکت کی ۔اجلاس میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے انڈور ، آؤٹ ڈور سرویلنس کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے حوالہ سے 1456ہاٹ سپاٹ ہیں جبکہ ہاٹ سپاٹ کی باقاعدگی سے سرویلنس کی جا رہی ہے ۔ہیلتھ اتھارٹی سمیت دیگر تعاون کرنے والے مزید محنت و لگن سے انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات بھی دی گئیں، ڈی سی جہلم نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی سرو یلنس میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ، انکا کہناتھا کہ انڈور اور آوٹ ڈور سرویلینس روزانہ کی بنیاد پر کی جا ری رکھیں،انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہاٹ سپاٹس مقامات پر چیکنگ کریں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments