ضلع جہلم میں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر و ترقی کے لئے متعددسکیمیوں پر کام کیا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 20 اکتوبر 2020 16:04

ضلع جہلم میں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر و ترقی کے لئے متعددسکیمیوں پر کام کیا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر و ترقی کے لئے متعددسکیمیوں پر کام کیا جا رہا ہے ،آج کے اجلاس میں کمیونٹی ڈولپمنٹ ،سڑکو ں کی تعمیر ،ڈاکٹرز کی رہائیشوں،ڈی ایچ کیو میں میڈیکل آلات اور دیگر سکیموں بارے تفصیلی بات کی گئی۔

ڈی سی جہلم نے کہا ہے کہ سکیموں کی منظوری کے بعد ترقیاتی کام میں تیزی لانے اور معیار پر سمجوتہ ناہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ڈی ڈی سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں مختلف مقامات پر سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور گالیاں اور نالیاں کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانے کے منصوبہ جات پر کام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ربنواز منہاس، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، ایکسین بلڈنگ، ہائی وے ، پبلک ہیلتھ اور دیگر افسران موجود تھے ۔ڈی سی جہلم نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو بروقت مکمل کرایا جائے اور ان کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار اور مقدار کا خاص خیال رکھا جائے کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں