سہولت بازاروں میں آٹا، چینی، دالیں، سبزیاں، گو شت اور دیگر اشیاء ضروریہ سستے نرخوں پر فراہم کی جارہی ہیں،راؤ پرویز اختر

منگل اکتوبر 16:05

سہولت بازاروں میں آٹا، چینی، دالیں، سبزیاں، گو شت اور دیگر اشیاء ضروریہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے سہولت بازار جہلم کااچانک دورہ کیا اور سہولت بازار میں فراہم کی جانے اشیاء خوردنی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اخترنے مختلف سٹالوں کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق اشیا ء خوردونوش کی سستے نرخوں پر فراہمی کیلئے ضلع میں 4سہولت بازار قائم کر دیئے گئے ہیں ، جو کہ چاروں تحصیلوں میں واضع مقامات پر لگائے جا چکے ہے، سہولت بازاروں میں آٹا، چینی، دالیں، سبزیاں، گو شت اور دیگر اشیاء ضروریہ سستے نرخوں پر فراہم کی جارہی ہیں ان سہولت بازاروں کا مقصد عوام کو اچھی کوالٹی کی اشیاء خوردنی کی سستے نرخوں پر فراہمی کو ممکن بنانا ہے سہولت بازار وں سے گراں فروشی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی اور اشیاء خوردنی کی قیمتیں بھی کم ہوں گی اور ایسے دکاندار جو ناجائز منا فع خوری میں ملوث ہیں ان کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ناجائز منا فع خوروں اور گراں فروشوں کی وجہ سے عوام کیلئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں ان کے خلاف بھی باقاعدگی سے کاروائیاں جاری رکھی جا رہی ہیں جس کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مزید متحر ک کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments