تجارت سنت نبوی ہے جس پر عمل کرکے ہم اپنی تجارت کو جاری رکھے ہوئے ہیں اس سے ناصرف تجارت بڑھتی ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم

منگل اکتوبر 16:07

تجارت سنت نبوی ہے جس پر عمل کرکے ہم اپنی تجارت کو جاری رکھے ہوئے ہیں ..

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) تجارت سنت نبوی ہے جس پر عمل کرکے ہم اپنی تجارت کو جاری رکھے ہوئے ہیں اس سے ناصرف تجارت بڑھتی ہے بلکہ ہمیں رزق حلال مہیا ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے آج جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر کانفرنس ہال میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بانی چیمبر راجہ محمد انور،ڈاکٹر کوثر ناہید انور،صدر عرفان لطیف قریشی،سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود،نائب صدر محمد احمد شیخ،سابق تحصیل ناظم چوہدری غلام احمد زمرد یعقوب،صدر یونائیٹڈ گروپ ندیم خان،ممبران ایگزیکٹو کے علاوہ دیگر ممبران موجود تھے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عمارت کی تعمیر کے لیے زمین دینے کا وعدہ کیا جبکہ کہا کہ اس میں آپ ایکسپو سنٹر ضرور بنائینگے اسی طرح انہیں بتایا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز جہلم میں قائم ہے جس میں 187پلاٹس انڈسٹری کے لیے رکھے گئے تھے جبکہ سو پلاٹ خالی ہیں کیونکہ وہاں سوئی گیس نہیں ہے جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہاکہ اس ضمن میں وفاقی حکومت سے بات کرونگا اور انشاء اللہ آپ کو سوئی گیس مہیا کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں نمک کا کاروبار پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے جو کہ ضلع جہلم کا اعزاز ہے آج وزیراعظم پاکستان نوجوان روزگار سکیم کے تحت معمولی مارک اپ پر قرضہ فراہم کررہے ہیں جس سے آپ نے اپنی اولاد جو کہ پڑھی لکھی ہے ان کو تجارت کی طرف راغب کرکے بیرون ممالک اپنی اشیاء کو بھجوا کر ملک کا نام روشن کرنا ہے کیونکہ آج ہماری قومی سوچ نا تو بیدار ہوئی ہے اور نہ ہم اس پر مثبت طریقے سے عمل کرکے اپنی تجارت کو بین الاقوامی دنیا میں روشناس کروا رہے ہیں

انہوں نے کہاکہ آج کے جدید ترقی یافتہ دور میں ناتو دفتر پلازے اور خوشنمائی کی ضرورت ہے بلکہ ترقی یافتہ قوموں کی طرح آگے بڑھ کر اپنے کاروبار کو بین الاقوامی دنیا میں روشناس کرونا ہے اور یقینا اس سے یوتھ روزگار سکیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے ہمارے ڈگری ہولڈرز طلباء و طالبات بے پناہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ آٹھ ارب کی آبادی آپ کے ساتھ ہے جن سے آپ کاروبار کر سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں سوچ کے انداز کو بدلنا ہوگا اور تجارت کے تمام اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے کام کی رفتار کوبڑھانا ہوگا آج ہم مارکیٹ میں جائیں جو بھی اشیاء خریدنے کی کوشش کریں تو وہ پاکستانی نہیں بلکہ کسی دوسرے ملک کی ہوتی ہے یہی ہمارے لیے ایک چیلنج ہے جس کو ہم نے قبول کرکے اپنی اشیاء بنا کر پوری دنیا میں پھیلانی ہیں جس سے ناصرف ہمارے ملک کا نام روشن ہوگا بلکہ ہمارا معاشی لحاظ سے مستحکم بھی ہوگا انہوں نے کہاکہ آج کے اجلاس میں مجھے چیمبر کے ایگزیکٹو ممبران دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ آج کے نوجوان اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے اپنا شعوربیدار کررہے ہیں اسی وہ اس چیمبر کا حصہ بنے ہیں لیکن انہیں نیک نیتی سے محنت کرکے اصولوں پر کام کرنا ہوگاتبھی ہم کامیابی حاصل کرسکیں گے انہوں نے جہلم چیمبر کے بانی راجہ محمد انور، ڈاکٹر کوثر ناہید انور اور تمام عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آپ نے جو اچھا مشن شروع کیا ہے اسے جاری رکھیں انشاء اللہ ضلعی انتظامیہ کا آپ کیساتھ قانون اور میرٹ کے مطابق بھرپور تعاون رہیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان لطیف قریشی نے جنرل سیکرٹری شاہ زیب خان کے ہمراہ چیمبر کا سونیئر ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کو پیش کیا جس پر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

جہلم شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments