ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1کرونا وائرس کا کیس رپورٹ ہوا،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 20 اکتوبر 2020 16:08

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1کرونا وائرس کا کیس رپورٹ ہوا،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کوئی کرونا وائرس کاایک کیس رپورٹ ہوا۔اس وقت جہلم میں 6 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 19163 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 502 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اب تک 487 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 345 افراد کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کے 1425 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 1 پروفیسر صاحب کی رپورٹ مثبت آئی تھی جو کہ اب مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور 2 طلباء کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ 1317 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 105 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

اس کے علاوہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے 12301 اساتذہ اور طلباء و طالبات کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 10701 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 1600 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں