پولیو سے بچاؤ کی تحریک میں شرکت ہر پاکستانی کا فرض ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 اکتوبر 2020 11:43

پولیو سے بچاؤ کی تحریک میں شرکت ہر پاکستانی کا فرض ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی زیر قیادت انٹرنیشنل پولیو ڈے کے حوالے سے آگاہی واک و تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بینالاقوامی روز برائے پولیو کو منانے کے لئے محکمہ صحت جہلم اور ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے ڈی ایچ کیو جہلم میں آگاہی واک کی گئی جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس فاروق بنگش، اینٹمالوجسٹ ضمیر منہاس سمیت محکمہ صحت کے متعدد ڈاکٹرز، افسران، اور دیگر محکموں کے سربراہان نے بھرپور شرکت کی۔

واک کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلع جہلم میں پولیو مہم کے خاتمے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی اور انہوں نے کہا ہے کہ تمام محکمے عالمی یوم پولیو کے موقع پر اپنا ملی کردار کریں اور اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے لوگوں میں پولیو کے خاتمے کی شعوری مہم چلائے رکھیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ پولیو سے بچاؤ کی تحریک میں شرکت ہر پاکستانی کا ملی فریضہ ہے ۔

انہوں نے مزیدکہا ہے کہ ہر فرد اپنے گھر،خاندا ن سمیت گلی محلے میں پولیو ویکسین کی اہمیت کو اُجاگر کرے ۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں ورلڈ پولیو ڈے کے حوالے سے منعقدہ ایک واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزیدکہاکہ ورلڈ پولیو ڈے کا تقاضا ہے کہ اپنے اردگرد پولیو کے انسداد کی مہم کو اُجاگر کیا جائے ۔ ہمیں یونین کونسل، تحصیل، ضلع اور صوبہ سمیت پاکستان سطح پر آگاہی فراہم کرنا ہوگی۔ ملک کو پولیو فری بنانے کے لئے حکومت پنجاب و پاکستان عملی اقدامات کر رہی ہے ہر فرد کو اس مہم میں اپنا قردار ادا کرنا ہو گا ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں