کمشنر راولپنڈی ڈویثرن کاڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم کا دورہ

منگل اکتوبر 18:18

کمشنر راولپنڈی ڈویثرن کاڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم کا دورہ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کمشنر راولپنڈی ڈویثرن کاڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم کا دورہ تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویثرن کیپٹن ( ر) محمد محمود نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم کا دورہ کیا ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے کمشنر راولپنڈی ڈو یثر ن کیپٹن ( ر) محمد محمود کو سیف سٹی پروجیکٹ جہلم کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر بھی ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

کیپٹن ( ر) محمد محمود کمشنر راولپنڈی ڈویثرن نے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم اور ڈسٹرکٹ پولیس کی کاوشوں کو سراہا ۔


بعدازاں کیپٹن (ر) محمد محمود کمشنر راولپنڈی ڈویثرن ، شاکر حسین داوڑ دسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ، راؤ پرویز اختر ڈپٹی کمشنر جہلم نے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے لیے ریلی میں شرکت کی ۔ ریلی ڈپٹی کمشنر جہلم کے آفس سے شروع ہو کر پیرا غیب چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔فضاء کشمیر بنے گا پاکستا ن کے نعروں سے گونج اٹھی۔

جہلم شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments