ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ منشیات برآمد ملزمان گرفتار

منگل اکتوبر 18:19

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کلین ..
 جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑکے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ منشیات برآمد ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق خالد محمود اے ایس آئی تھانہ سٹی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نعیم ولد شیخ محمد یسٰین ساکن مشین محلہ نمبر 3جہلم سے 170گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

نذر محمد ایس آئی تھانہ منگلا کینٹ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد آصف ولد محمد نواز ساکن محلہ کھجور والہ چوٹالہ تحصیل و ضلع جہلم سے 120گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ شعیب اصغر SIانچارج چوکی دھریالہ جالپ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد منظور عرف ڈب ولد محمد رمضان ساکن ساؤ وال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 420گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments