سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 29 اکتوبر 2020 17:54

سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنرجہلم راؤ پرویز اختر کا سہولت بازار ڈومیلی تحصیل سوہاوہ کا دورہ، ڈی سی کی جانب سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ بازار میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی، کوالٹی، معیار، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے سستے بازار کا دورہ کیا بازار میں چینی اور آٹا کا جائزہ لیا گیا۔ چینی اور آٹا وافر مقدار میں موجود ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز بھی فیلڈ میں موجود ہیں اور سہولت بازاروں کے دورے کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے سہولت بازار میں آنے والے خریداروں سے بات چیت کی، انتظامات کا جائزہ لیا، دوکانداروں اور خریداروں سے نرخوں بارے پوچھا ہے ، ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر شرجیل شاہد بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بازار میں اشیا خوردنی کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا اور بتایا ہے کہ ضلع میں قائم سہولت بازاروں کا دورہ کرنے کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ، اس ضمن میں سہولت بازاروں سمیت، دیگر مارکیٹوں میں بھی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں